کنگن//سرینگر لیہہ شاہراہ کے دونوں طرف سے برف ہٹانے کا کام شدو مد سے جاری ہے۔ 434 کلو میٹر سرینگر لیہہ شاہراہ پر پروجیکٹ وجیک نے گذشتہ روز زیرو پوائنٹ تک برف ہٹانے کا کام مکمل کیا جبکہ باڈر روڈ آرگنائزیشن نے پانی متھہ زوجیلا تک برف ہٹالیا ۔ برفانی تودے ہٹانے میں ان کو کافی دشواریاں پیش آئیں۔ بیکن حکام سے معلوم ہوا کہ اگر موسم صاف رہا تو چار روز تک زوجیلا کی طرف سے بھی برف ہٹانے کا کام مکمل کیا جائے گا۔ ادھر سرینگر سونہ مرگ شاہراہ کے مختلف مقامات پر مال بردار گاڑیاں گذشتہ تین ہفتوں سے درماندہ ہیں۔