راجوری//جنگلات و ماحولیات کے وزیر چودھری لال سنگھ اور ممبر پارلیمنٹ جگل کشور نے مشترکہ طور نوشہرہ میں فارسٹ گیسٹ ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھا جس پر محکمہ جنگلاے50 لاکھ روپے خرچ کرے گا۔ایم ایل اے رویندر رینہ، ایم ایل سی سریندر چودھری، پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹس روی کیسر، چیف کنزرویٹر آف فارسٹس فاروق گیلانی، منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایف سی سریش گپتا، ڈائریکٹر سوئل واٹر اور کنزرویشن جاوید اقبال پنجو، ڈائریکٹر فارسٹ پروٹیکشن فورس آصف محمود ساگر، ڈائریکٹر ایس ایف آر آئی بی ایم شرما اور دیگر سنیئر افسران بھی موجود تھے۔سنگ بنیاد کی رسم انجام دینے کے بعد وزیر نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بھوانی گاؤں میں منگلا ماتا کے نزدیک شردھالوؤں کو تما م تر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے۔مقامی لوگوں کے مطالبات کے جواب میں وزیر نے بھوانی گاؤں میں بنیادی سہولیات فراہم کرانے کے سلسلے میں50 لاکھ روپے واگذار کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے نوشہرہ۔ بائی پاس سڑک کی تعمیر کے سلسلے میں ایک کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ممبر پارلیمنٹ جگل کشور شرما نے اس موقعہ پر بھوانی گاؤں کی گلیوں، ڈرینوں کی اپ گریڈیشن اور پینے کے پانی کی فراہمی میں بہتری لانے کے سلسلے میں10 لاکھ روپے کی واگذاری کا اعلان کیا۔ایم ایل سی سریندر چودھری نے بھی نوشہرہ میں ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کے سلسلے میں10 لاکھ روپے کی فراہمی کا اعلان کیا۔بعد میں وزیر نے دیگر معززین کے ہمراہ بھوانی۔ درہال سڑک کی تعمیر کے کام کی شروعات کی جس پر14.14 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔