واشنگٹن/یو این آئی فیفا نے 2026 ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی قیمتوں پر تنقید کے بعد 60 ڈالر کی نئی کیٹیگری متعارف کروادی۔فیفا نے اعلان کیا کہ اس نے ہرمیچ خاص طور پرمدمقابل ٹیموں کے حامیوں کے لیے ٹکٹوں کا ایک نیا درجہ بنایا ہے جس میں فائنل سمیت ٹورنامنٹ کے ہر میچ کیلئے فی ٹکٹ 60ڈالر(45برطانوی پائونڈز) قیمت مقرر کی گئی ہے ۔ صدرفیفا نے اس کیٹیگری کو سپورٹر انٹری ٹائر قرار دیا ہے جو صرف کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کے شائقین کے لیے ہوگی، ٹکٹیں متعلقہ ملک کی نیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن کے ذریعے تقسیم کی جائیں گی، ہرمیچ کیلئے ایک ہزار ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی۔