راجوری//گرامونتی اور سینگینتافائونڈیشن انڈیا کی طرف سے راجوری اورپونچھ کے دیہی علاقوں میںٹیکنالوجی اور زرعی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا اعلان کیاگیاہے۔راجوری میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گرامونتی کے ریٹائرڈ آرمی میجر وی پی شرما اور ریٹائرڈ فوجی بریگیڈیئر راکیش کول او ر سینگینتافائونڈیشن کی طرف سے پنکج شکلا و پریکرما نے بتایاکہ یہ دونوں تنظیمیں فوج کی مدد سے راجوری پونچھ میں دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے کچھ پہل کرنے جارہی ہیں جس کیلئے کچھ گائوں کا انتخاب کیاگیاہے ۔ انہوں نے بتایاکہ وہ چوہدری ناڑ اور اگراتی و دیگرعلاقوں میں گرامونتی کیندرقائم کرنے جارہے ہیں ۔انہوں نے دیہی علاقوں کی عوام کیلئے ٹیکنالوجی کے فروغ کی کوشش کی جائیں گی ۔انہوں نے عوام پر زور دیاکہ وہ خود کفیل بننے کیلئے اقدامات کریں ۔ انہوں نے مزید بتایاکہ چھوٹے پیمانے پر موبائل ہیلتھ یونٹ قائم کئے جائیں گے جس سے کسانوں اور زرعی بیج تیار کرنے والی کمپنیوں کے درمیان براہ راست رشتہ استوار ہوگا ۔اس موقعہ پر بتایاکہ راجوری پونچھ سے پچاس سابق سرپنچ تامل ناڈو کے ایک ماڈل ولیج کا دورہ کریں گے۔