پونچھ//ہند فوج نے تحصیل سرنکوٹ کے گونتھل گائوں میں ایک مہم چلا کر لوگوں کو کوویڈ کے خطرات اور اس کے بچائو کو لیکر اہم معلومات فراہم کی جب کہ اس دوران گائوں کے لوگوں میںکوڈ کٹس بھی تقسیم کی گئی ، جس میں سینیٹائزر ، ماسک ، ہاتھ سے دھونے کا صابن ، جراثیم کش (لیزول اور ہارپک) اور چہرے کی شیلڈ شامل ہیں۔کوڈ کٹس کی تقسیم میں علاقہ کے انتہائی غریب افراد اور بیواؤں کا خصوصی خیال رکھا گیا۔ اس دوران آرمی کے جوانوں نے ماسک پہننے ، ہاتھ دھونے اور سینیٹائزر کے استعمال پر زور دیا۔ فوجی افسر نے بتایا کہ اس مہم کے چلانے کا مقصد معاشرتی ذمہ داری نبھانا اور لاک ڈون میںپھنسے عوام کی مدد کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کوروناوائرس
کے خلاف اس لڑائی میں ایک ہو کر کام کرنے اور انسانی زندگیوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔