فضل آباد میں تلاشی مہم کے دوران گرینڈ برآمد

بختیار کاظمی
سرنکوٹ// سب ڈویژن سرنکوٹ کے علاقہ فضل آباد میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے شروع کی گئی ایک تلاشی مہم کے دوران ایک گرینڈ برآمد ہوا ہے تاہم سیکورٹی فورسز نے مذکورہ دھماکہ خیز اشیاء کو ناکارہ بنا دیا ۔ایس ایچ او سرنکوٹ راجویر سنگھ نے بتایا کہ ایسے واقعہ ملی ٹینسی سے جوڑے ہوئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ گرینڈ برآمد ہونے کے بعد اس سلسلہ میں سرنکوٹ پولیس سٹیشن میں ایک معاملہ درج کر کے مزید تحقیقاتی عمل شروع کر دیاگیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ایک مشکوک اطلاع ملنے کے بعد ایس او جی اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم علاقہ میں تھی جس کے دوران مذکورہ گرینڈ برآمد ہو ا ۔انہوں نے عام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی قسم کی افواہ پر دھیان نہ دیں جبکہ کوئی بھی مشکوک چیز برآمد ہونے پر پولیس کو اطلاع دیں ۔