جموں //فارسٹ ڈویژن سانبہ نے’’گرین جے اینڈ کے مہم ‘‘ کے تحت مانسون کی شجر کاری شروع کی۔ شجر کاری مہم بڑی براہمناں کے پُر منڈل رینج میں زیر نگرانی ڈی ایف او سانبہ ابھینو رمیوترہ منعقدکی گئی۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس سے خطاب کرتے ہوئے پُر منڈل کے رینج افسر محمد سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پُر منڈل رینج علاقہ کو صاف اور آلودگی سے پاک رکھنے کی تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمین پر گلوبل وارمنگ میں اضافہ ہونے کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا اب ہمارا اخلاقی فرض بن گیا ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ آبادی میں اضافہ ہونے اور انسن کی ضروریات میں اضافہ وہنے کی وجہ سے ماحول میں عدم توازن پیدا ہوگیا ہے۔، جس کے لئے یہ لازمی بن گیا ہے کہ ہر ایک محکمہ جنگلات کے ساتھ تعاون کرے اور زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں،تاکہ گلوبل وارمنگ کے خلاف جد و جہد شروع ہو جائے۔پروگرام میں رینج افسر پُر منڈل محمدسلیم ،بلاک افسر بلول راکیشور سنگھ کے علاوہ سول سوسائٹی کے ممبران نے بھی شرکت کی۔