عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// اسرائیل اور حماس کی جاری جنگ میں شہریوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ مغربی ایشیاء میں ہونے والے واقعات سے نئے چیلنجز ابھر رہے ہیں۔ مودی نے یہ بھی روشنی ڈالی کہ نئی دہلی نے فلسطین کے لوگوں کے لیے انسانی امداد بھی بھیجی ہے۔اس سے قبل جمعہ کو وائس آف گلوبل ساتھ سمٹ میں اپنے افتتاحی خطاب میں، وزیر اعظم مودی نے کہا، “عالمی خوشحالی کے لیے، سب کا ساتھ اور سب کا وکاس سب سے اہم ہے۔ ہم سب دیکھ رہے ہیں کہ مغربی ایشیاء کے خطے میں ہونے والے واقعات سے نئے چیلنجز جنم لے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا”ہندوستان نے 7 اکتوبر کو اسرائیل میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے، ہم نے تحمل، بات چیت اور سفارت کاری پر زور دیا ہے،” ۔پی ایم مودی نے کہا کہ ہندوستان نے فلسطین کے لوگوں کے لیے انسانی امداد بھیجی ہے،”ہم اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع میں شہریوں کی ہلاکت کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں۔ فلسطینی صدر محمود عباس سے بات کرنے کے بعد ہم نے فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد بھی بھیجی ‘‘۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ “یہ وہ وقت ہے جب گلوبل سائوتھ کے ممالک کو عظیم تر عالمی بھلائی کے لیے متحد ہونا چاہیے۔”