رنکوٹ//مرکزی جامع مسجد سرنکوٹ میں گزشتہ جمعہ کے روز ایک عیسائی کنبہ نے اسلام قبول کرلیا ۔اس کنبہ کا تعلق ریاست کیرالہ سے ہے ۔ فریم فون متھر ولد متھر ساکنہ کیرالہ اوران کی زوجہ نے مفتی سید بشارت حسین شاہ اور امام و خطیب عبدالمصطفیٰ کے ہاتھوں اسلام قبول کرلیا ۔انہوںنے کہا کہ انہوںنے بائبل ،زبور اور انجیل کو بھی پڑھا لیکن ان پر یہ حقیقت آشناہوئی کہ قرآن مجید کو پڑھنے سے جو سکون ملتاہے وہ کسی دوسری کتاب کو پڑھنے سے نہیں ملتا۔انہوںنے کہاکہ اسلام ایک ایسا مذہب ہے جو ادب اور انسانیت سکھاتا ہے جس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ انہوںنے کہاکہ اسلامی تعلیمات سے بہتر کچھ نہیں اور اللہ کی عبادت کرتے ہوئے دل کو سکون ملتاہے ۔ کلمہ شریف پڑھنے کے بعد فریم فون متھر نے نیانام محمد علی رکھا جبکہ اس کی زوجہ کا نام نازیہ رکھاگیا۔