سرینگر//جموںکشمیر میں کوروناوائرس کے مثبت معاملات میں اضافہ اور اموات سے لوگوں میں خوف و ڈر پھیل رہا ہے جس کے نتیجے میں لوگوں میں اضطرابی کیفیت بڑھ رہی ہے ۔ ا س صورتحال سے نمٹنے اور لوگوں کووڈ 19سے بچائو ، احتیاط، ویکسین، علامات اور جانچ سے متعلق جانکاری فراہم کرنے یا دیگر متعلقہ دشواریاں پیش آنے کو دور کرنے کیلئے ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے لوگوں کی راحت کیلئے ہیلپ لائن نمبرات جاری کئے ہیں جن پر متعلقہ افراد فون کرکے ماہر ڈاکٹروں سے صلاح مشورہ لے سکتے ہیں ۔سی این آئی کے مطابق ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے ہیلپ لائن نمبرا ت جاری کرکے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ کووڈ سے متعلق کسی بھی جانکاری کیلئے فون پر ماہر ڈاکٹروں سے صلاح مشورہ کرسکتے ہیں ۔ اس ضمن میں ڈاکٹرس ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ہے کہ ان ہیلپ لائن نمبروں پر بات چیت کرنے والے ماہر ڈاکٹر ہیں اور آج سے کووِڈ۔19 پر عوامی تحفظات دور کریں گے۔انہوں نے کہالوگ علامات ، روک تھام ، علاج ، جانچ اور ویکسینیشن کے بارے میں مشورہ لے سکتے ہیں۔ڈاکٹر موصوف نے کہا کہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے موثر مواصلات ناگزیر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وباء کے دوران عام لوگوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لئے قابل اعتماد اور مستقل معلومات کا حق حاصل ہے جو وباء پر تیزی سے قابو پانے کے لئے اہم ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہیلپ لائن نمبر کوویڈ اموات سے پیدا ہونے والے عوامی اضطراب اور خوف و ہراس کو دور کریں گے۔نمبرات در ج ذیل ہیں 09469154840, 09682555702, 07889314514, 07006764020 , 07780907084.ان نمبرات پر کسی بھی وقت ضرورت مند افراد ماہر معالجین سے بات کرکے مفید مشورے حاصل کرسکتے ہیں۔