سرینگر // تحصیلدار عید گاہ سرینگر اور پولیس تھانہ صورہ کی ایک مشترکہ کارروائی میں رہائشی علاقہ میں موجود رسوئی گیس کا ایک گودام سربمہر کردیا جس میں 400 سلنڈر موجود تھے۔پولیس کے مطابق 90 فٹ روڑ پر واقع حسن البنات کالونی عمر ہیر صورہ میں قائم ایک گیس ایجنسی کے گودام کو تحصیلدار عیدگاہ نے سربمہر کردیا ۔تحصیلدار کے مطابق یہ گودام رہائشی علاقہ کے وسط میں قائم ہونے کی وجہ سے خطرہ مول نہیں لیا جاسکتا تھا جس کے نتیجے میں اسے سربمہر کردیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس زیر نمبر52/2020 گیس ایجنسی کے مالک کے خلاف درج کرلیا جو خود بھی اسی علاقے میں رہائش پذیر ہے ۔ادھر پولیس نے تھانہ صدر کے حدود میں آنے والے 9دکانداروں کے خلاف لاک ڈائون کی خلاف ورزی کے الزام میں کیس درج کیا ہے جبکہ عید گاہ میں غیرقانونی طور ایک ٹین کے شیڈ میں400گیس سلینڈرذخیرہ کرنے کی بناپرگیس ایجنسی کو سربمہر کردیاگیا۔ ۔ایک بیان کے مطابق اطلاع موصول ہونے پر تھانہ پولیس صدر سرینگر نے موجود حالات میں قانو ن کی خلاف ورزی کرنے والے نو دوکانداروںکیخلاف کیس زیر ایف آئی آرنمبر137/2020, 138/2020, 139/2020, 140/2020, 141/2020, 142/2020, اور42/2020 درج کئے۔