ابوظہبی۔ سن رائزرس حیدرآباد کے فاسٹ بولر عمران ملک نے چہارشنبہ کی رات 153 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز رفتار گیند کی جو آئی پی ایل 2021 کے سیزن میں تیز ترین گیند رہی اور اس کے کپتان کین ولیم سن اور ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی دونوں نے نئی رفتار کی ستائش کی ہے ۔ حیدرآبادی ٹیم کے کپتان ولیمسن نے انہیں ہندوستان کا ایک خاص ٹیلنٹ قرار دیا جبکہ کوہلی نے کہا کہ ہندوستان کو ہمارے فاسٹ بولنگ سرمایہ کی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ محفوظ کرنے اور اس کی نگہداشت کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔گزشتہ مقابلے میں عمران ملک نے کافی شاندار اور قابل ستائش بولنگ کی ہے جیسا ک انہوں نے 21 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی لیکن ان کی رفتار نے سب کی توجہ اپنی جانب نہ صرف مبذول کرلی ہے بلکہ کوہلی ،ولیمسن کے علاوہ کئی بڑے کھلاڑیوں نے ان کے تابناک مستقبل کی بات کہی ہے ۔سنسنی خیز مقابلے میں بنگلو ر کو شکست دینے کےبعد حیدرآباد کے کپتان ولیمسن نے کہا کہ عمران یقینی طور پر خاص بولر ہے۔