بدھل / ہر سال کی طرح اس سال بھی دربار شیخ العالم حضرت شیخ نور دین نورانی رحمت للہ علیہ بدھل پر ایک روذہ عرس شریف منایا گیا۔بدھل کی سرزمین پر 09 فروری 2021 کو حضرت شیخ نورالدین نورانی ؒکا عرس شریف زیر صدارت پیر حاجی امین متو کی سربراہی میں منایا گیا جس میں ہر مذہب و ملت کے لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اور دعا کی کہ اللہ سبکو، ملک و ریاست کو ہر آفت و بلا سے محفوز رکھے اور خاص کر وبائی بیماریوں سے نجات کے لئے دعا کی گئی۔ عرس شریف میں عالم دین نے بھی موجود تھے جنھوں نے زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام امن کا درس دیتا ہے اور آپسی بھائی چارے کا پیغام بھی دیتا ہے اور شیخ نور الدین نورانی ؒ کی حیات پاک پر بھی روشنی ڈالی۔