عظمتِ رمضاں

رحمتوں برکتوں کا خزینہ ہے تُو
کیا مبارک مبارک مہینہ ہے تُو
چار سُو نُور کی بارشیں دم بدم
تاجِ خیرالوریٰ کا نگینہ ہے تُو
سنگ ریزے ہیں کُندن ترے ہاتھ میں
انبیا مُرسلیں کا قرینہ ہے تُو
عرش پر روزہ داروں کا ذکرِ جمیل
رفعتوں عظمتوں کا وہ زینہ ہے تُو
بحرِ عصیاں سے بچ کر نکل جائیں گے
عاصیوں کیلئے وہ سفینہ ہے تُو
اہلِ دل کی نگاہوں کا تُو نُور ہے
باغیوں کے لئے دردِ سینہ ہے تُو
تذکرہ تیرا بسملؔ دوامی کرے
بے پناہ حکمتوں کا دفینہ ہے تُو

خورشید بسملؔ
تھنہ منڈی ، راجوری
موبائل نمبر؛9622045323