راجوری//تحصیل منجاکوٹ میں محکمہ ویٹرنری کی عمارت عرصہ درازسے تعمیر ہونے کے باوجود لیکن اس کواستعمال میں نہیں لاجارہاہے۔تفصیلات کے مطابق یہ عمارت بی اے ڈی پی سکیم کے تحت سال 2010 میں تعمیر کی گئی تھی لیکن محکمہ اور ٹھیکیدار کے درمیان رساکشی کے باعث ویٹرنری محکمہ اس کو استعمال میں نہیں لا سکا۔ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری کے حکمنامہ پر ایک ٹیم عمل میں لائی گئی۔جہاں بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر منجاکوٹ عابد حسین اور نائب تحصیلدار کی زیر نگرانی میں اس بلڈنگ کو محکمہ ویٹرنری کے حوالے کی گئی۔جہاں محکمہ ویٹرنری کے آفیسران بھی موجود تھے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ محکمہ ویٹرنری اس سے پہلے کرایہ پر بلڈنگ استعمال کر رہا تھا۔جس کا لاکھوں روپے کے حساب سے کرایہ ادا کر چکا ہے۔