سرینگر/بلال فرقانی/ چیف جسٹس پنکج متھل نے پیر کو ہائی کورٹ کے دونوں شاخوں کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں ضلعی اور ماتحت عدالتوں اور ٹریبونلز میں مقدمات کی ورچوئل سماعت سے متعلق 31 مئی تک کے حکم میں توسیع کردی۔ چیف جسٹس کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق” کورونا وائرس سے متعلق روزانہ بڑھتی ہوئی تعداد اور انفیکشن کے تیزی سے پھیلاو¿ کی وجہ سے موجودہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ، ہائی آرڈر نمبر 259 2021 / RG محررہ26اپریل2021 کو 31 مئی ، 2021 تک بڑھایا گیا ہے “۔چیف جسٹس نے کہا”یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ روزانہ کچھ جوڈیشل آفیسر اور ضلعی اور ماتحت عدلیہ کے عہدیداروں کے ٹیسٹ مثبت آتے ہیں۔ لہٰذا ، ماتحت عدلیہ کے جوڈیشل افسران کو اپنی اپنی سرکاری رہائش گاہوں سے مجازی انداز میں کام کرنے کی آزادی ہے۔ تاہم ، ریمانڈ کے مقاصد کسی عدالتی ہنگامی کام کیلئے ضلعی جج ڈسٹرکٹ ججوں اور مجسٹریٹوں کے لئے روسٹر تیار کرےں گے۔“