نوشہرہ //نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر و سابق وزیر خزانہ عبدالرحیم راتھر نے نوشہرہ کے سرحدی علاقوں کا دورہ کرکے لوگوں کے مسائل سنے ۔راتھر منگل کو نوشہرہ پہنچے جہاں انہوںنے سرحدی علاقوں میں پہنچ کر لوگوں کو درپیش مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے راتھر نے کہاکہ سرحد پر بسنے والے لوگوں کو کئی قسم کی مشکلات کاسامناہے اور وہ گولہ باری اور فائرنگ کی وجہ سے دردناک صورتحال سے دوچار ہوتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ بھارت اور پاکستان کو سرحدی کشیدگی کو کم کرناچاہئے اور اس سلسلے میں ضروری اقدامات کئے جائیں ۔انہوںنے مہاجرین کے کیمپوں کا دورہ بھی کیا اوران کیمپوں میں رہ رہے لوگوں سے بات چیت کی ۔ اس موقعہ پر پارٹی کے مقامی لیڈران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔