پونچھ//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ طارق احمد زرگر نے نے مختلف محکمہ جات کے افسران کے ساتھ میٹنگ منعقد کی ۔اس دوران سرحدی کشیدگی کے دوران ہونے والی فائرنگ کے متاثرین کو سرکاری اسکیم کے تحت دی جانے والی امداد کی فراہمی کیلئے افسران سے تبادلہ خیال کیاگیا۔اس دوران کئی متاثرین کی نشاندہی کی گئی جنھیں امداد فراہم کی جائے گی۔ اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے 5لاکھ روپے کی امداد تقسیم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ایس پی، چیف اکاؤنٹ آفیسر، ڈپٹی سی ایم او اور ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر نے شرکت کی ۔