جموں//ڈپٹی کمشنرجموں رمیش کمارنے سماج کومنشیات سے پاک بنانے کے مقصدسے سول سوسائٹی ممبران کے ساتھ اجلاس منعقدکیااوران پرمنشیات کی روکتھام کیلئے اپنارول اداکرنے پرزوردیا۔اس دوران سول سوسائٹی ممبران نے مسائل کے موثرحل کویقینی بنانے کامطالبہ کیا۔میٹنگ میں ایس ایس پی جموں وویک گپتاانڈا، اے ڈی سی ارون منہاس بھی موجودتھے۔اس دوران سول سوسائٹی کی جانب سے اُبھارے گئے مسائل کوڈی سی نے اطمیان سے سنا اوران کے ازالے کی یقین دہانی کرائی۔اس دوران میٹنگ میں سماجی،سیاسی اورمذہبی تنظیموں کی نمائندگی کرنے والے 50سول سوسائٹی ممبران شامل تھے۔اس دوران ترقیاتی پروجیکٹوں مثلاً مصنوعی جھیل، جیول سے ریہاڑی فلائی اوور کی مجوزہ تعمیر میں تاخیرپرتشویش کااظہارکیاگیا۔اس دوران روہنگیائوں کی بازآبادکاری کے مسئلے پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔اس دوران میٹنگ میں موجودافرادنے سرحدی علاقوں میں سرحدپارکی گولہ باری کے نتیجے میں لوگوں کوہوئے جانی ومالی نقصان پرگہرے دُکھ کااظہاربھی کیاگیا۔