جموں//ضلع الیکشن افسرروہت کھجوریہ کی صدارت میں نوڈل افسران ،ریٹرننگ افسران اورسیکٹورل مجسٹریٹس کااجلاس منعقدہواجس میں ضلع میں میونسپل انتخابات کے خوش اسلوبی سے انعقادکے بارے میں انتظامات کاجائزہ لیاگیا۔اس دوران تیاریوں کاجائزہ لیتے ہوئے روہت کھجوریہ نے بتایاکہ پولنگ کے اوقات صبح 7 بجے سے 4 بجے تک ہیں جوکہ پہلے 7 بجے سے 2 بجے تک تھے۔اس دوران میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گھنیشام سنگھ بالی، ایس ایس پی شری دھرپاٹل، اسسٹنٹ کمشنر(ریونیو) ، جتندرمشرا،اسسٹنٹ کمشنر (ڈیولپمنٹ )سکھ پال سنگھ،ڈپٹی ضلع الیکشن افسرچندکشورشرمااورنوڈل افسران موجودتھے۔اس دوران افرادی قوت، رینڈمائزیشن ،میٹریل ارینج منٹ، ٹرانسپورٹ پلان، اخراجات مونیٹرنگ ، ای وی ایم منیجمنٹ ،پوسٹل بلٹ منیجمنٹ اورشکایات ازالہ کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا۔ڈی سی نے نوڈل افسران اورریٹرننگ افسران کومتحرک رہنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ وہ الیکشن کمیشن آف انڈیاکے رہنماخطوط کی پاسداری یقینی بنائیں۔کٹھوعہ میں میونسپل الیکشن 10 اکتوبرکومنعقدہورہے ہیں۔ایس ایس پی کٹھوعہ نے ڈی سی کوتعاون دینے کی یقین دہانی کرئای۔