سرینگر //کورونا وائرس کی دوسری لہر میں کمی کے بعد 36دنوں کے دوران جموں و کشمیر میں صحتیاب ہونے والے افراد کی شرح میں 20فیصد اضافہ ہوا ہے۔13مئی کو جموں و کشمیر میں وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2لاکھ 33ہزار 763تھی جن میں52ہزار 828معاملات سرگرم جبکہ 1لاکھ 77ہزار 948افراد صحتیاب ہوئے تھے ۔اسطرح صحتیاب ہونے والے افراد کی شرح 76.1 فیصد تھی لیکن 36دنوں میںصحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ کے بعد 18جون 20فیصد اضافہ کے ساتھ صحتیاب ہونے والوں کی شرح 95.4فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ جموں و کشمیر میں ابھی بھی دس ہزار سے زائد معاملات سرگرم ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر13مئی تک کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 1لاکھ 77ہزار 948تھی جو 18جون تک بڑھکر 2لاکھ 96ہزار360ہوگئی ہے اور اسطرح جموں و کشمیر میں پچھلے 36دنوں کے دوران 1لاکھ 18 ہزار 412متاثرین صحتیاب ہوئے ہیں ۔ 36دنوں کے دوران صحتیاب ہونے والے 1لاکھ 18ہزار 412افراد میں سرینگر میں21ہزار 370، بارہمولہ میں 8ہزار 676، بڈگام میں 10ہزار 171، پلوامہ میں 6088، کپوارہ میں 5578، اننت ناگ میں 8153، بانڈی پورہ میں 3000، گاندربل میں 3550، کولگام میں 6527، شوپیان میں 2412، جموں میں 15ہزار 886، ادھمپور میں 4139، راجوری میں 5735، ڈوڈہ میں 1963، کٹھوعہ میں 3781، سانبہ میں 3287، کشتواڑ میں 1141، پونچھ میں 2566، رام بن میں 2605 جبکہ ریاسی میں پچھلے 36دنوں کے دوران 1784افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔