پونچھ//شیعہ فیڈریشن کے زیر اہتمام 10دسمبر بروز اتوار جموں کے کربلا کمپلیکس میں ہورہی سیرت النبی ؐ کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے پونچھ میں بھی تیاریاں چل رہی ہیں ۔شیعہ فیڈریشن کے صدر عاشق حسین خان کی ہدایت پر نائب صدر صوبہ جموں محمد بشیر میر کی قیادت میںتشکیل دی گئی ٹیم نے موہری گورسائی اور سانگلہ میں مقامی لوگوں کے ساتھ دو الگ الگ میٹنگیں منعقد کیںجہاں اس بات پر زور دیاگیاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگ اس کانفرنس میں شرکت کریں جس میں بیرون ریاست سے ہی نہیں بلکہ بیرون ملک سے بھی علماء و سکالر تشریف لارہے ہیں ۔ فیڈریشن کے ضلع صدر ذکی حیدر نے تما م شرکاء سے اپیل کی کہ وہ اس سیرت کانفرنس میں بھاری تعداد میں شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میںاہل تشیع اور اہل سنت کے جید علماء اکرام تشریف لارہے ہیں جن کو سننا باعث فخر ہوگا۔محمد بشیر میر نے کہا کہ کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے سب کو بھرپور تیاری کرناچاہئے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے لئے انہیں منتظمین کو ہرممکن تعاون دیناچاہئے ۔اس دوران مقامی معززین نے انہیں یقین دلایا کہ وہ ہر ممکن تعاون دیں گے۔میٹنگوں میںمولانا سید ظہیر حسین جعفری، سید شبیر حسین جعفری، جعفر حسین ونتو، ماسٹر انور حسین ونتو، قربان حسین شاہ ، تعارف حسین جعفری ، مولانا سید صفدر حسین شاہ، سید زید حسین شاہ ودیگران بھی موجود تھے ۔