عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// اننت ناگ کے گوران علاقہ میںایک مقامی باشندے پر حملہ کرنے والے ریچھ کو محکمہ وائلڈ لائف ٹیم نے تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہنے والے احتیاطی منصوبہ بندی کے بعد ریسکیو آپریشن کے بعد کامیابی کے ساتھ پکڑ لیا۔ریچھ نے علاقے کے ایک رہائشی پر حملہ کیا، جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ واقعے کے فوراً بعدائلڈ لائف وارڈن کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایک ٹیم نے پولیس اور مقامی اہلکاروں کے ساتھ مل کر تلاش اور بچاؤ آپریشن شروع کیااور مسلسل کوششوں کے بعد، ریسکیو ٹیموں نے ریچھ کو کامیابی سے پکڑ لیا۔ زخمی شخص کو فوری طور پر قریبی طبی مرکز میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا۔محکمہ لوگوں سے اپیل کی کہ وہ چوکس رہیں اور جنگل کے کنارے، باغات یا دیگر الگ تھلگ علاقوں میں جانے سے گریز کریں