ڈھاکہ/یواین آئی// بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی جانب سے جمعہ کو بنگلہ دیش کے اسٹار آل راونڈر شکیب الحسن کے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے آئندہ سیزن میں حصہ لینے کے لئے نان آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی ) کو برقرار کھنے کے فیصلے کے بعد بی سی بی اور شکیب کے بیچ سری لنکا کے خلاف ٹسٹ سیریز کے بجائے ان کی آئی پی ایل میں موجودگی کے سلسلے میں پیداہوئے تنازعہ کے ختم ہونے کے آثار نظرآرہے ہیں۔ بورڈ کا یہاں حتمی فیصلہ اس کے ذریعہ دونوں فریقوں کے بیچ تنازعہ کے بعد شکیب کو دی گئی این او سی پر پھر سے غور کرنے کے امکان کے کچھ روز بعد آیا ہے ۔ پہلے ایسا لگ رہا تھا کہ بی سی بی شاید شکیب کو این او سی نہ دے ۔ دراصل شکیب نے بی سی بی کے کرکٹ آپریشن چیئرمین اکرم خان پر بڑا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ سری لنکا کے خلاف ٹسٹ سیریز میں کھیلنے کے بجائے آئی پی ایل میں کھیلنے کے ان کے فیصلے کو اکرم نے غلط طریقہ سے پیش کیا ہے ۔ شکیب کے مطابق انہوں نے اپنے پیغام میں یہ نہیں کہا تھا کہ وہ ٹسٹ میں نہیں کھیلنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد سے شکیب کی آئی پی ایل میں شرکت مشکوک نظرآرہی تھی۔ بی سی بی کے ڈائرکٹر اسماعیل حیدر نے تصدیق کی کہ شکیب کی این او سی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور وہ آئی پی ایل میں حصہ لے سکتے ہیں۔