شملہ/کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات منوج کمار دیویدی نے شملہ میںہمالیائی ریاستوں کے وزراء اعلیٰ کے کنکلیو میں ریاست جموں وکشمیر کی نمائندگی کی۔ کنکلیو کا موضوع " Well being of the next generation of Himalayan people" رکھا گیا تھا ۔مرکزی وزیر برائے زراعت رادھا موہن ، مرکزی وزیرمملکت برائے داخلہ کرن رِجو، ہماچل پردیشن وزیرا علیٰ جے رام ٹھاکر، اتراکھنڈ کے وزیرا علیٰ ، ہمالیائی ریاستوں کے پارلیمانی ارکان و دیگر معززین اس موقعہ پر موجودتھے۔دیویدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاست جموں وکشمیر کی ترجیحات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو ہمالیائی ریاست ہونے کی وجہ اپنی تمام تر ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہماچل پردیش و دیگر ہمالیائی ریاستوں کے شانہ بشانہ کام کرنا ہوگا۔ لگ بھگ 9برس کے بعد ہماچل پردیش نے اس کنکلیو کا اہتمام کیا جس میں مختلف موضوعات پر غور و خوض کیا گیا جن میںزراعت ، سیاحت اور پن بجلی شامل ہیں۔