سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ میں کنزر علاقے کے رامبیالپورہ بالامیں گذشتہ شب کے دوران ایک تیندوار نے حملہ کرکے24بھیڑوں کو لقمہ اجل بنایا اور تین کو زخمی کیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق یہ تیندواکچھ وقت سے علاقے میں گھوم رہا تھا اور وہ دوران شب معراج الدین ریشی کے بھیڑخانے کے اندر گھسنے میں کامیاب ہوگیا۔
تیندوا نے وہاں24بھیڑوں کو چیر پھاڑ کرکے لقمہ اجل بنایا جبکہ تین کو زخمی کرکے چھوڑ دیا۔
ذرائع نے کہا کہ تیندوا کے حملے کے نشان بھیڑوں پر بالکل واضح ہیں جو اس بات کو ثابت کرتے ہیں کہ تیندوا نے ہی بھیڑوں کو ہلاک کیا ہے۔