راجوری//ڈپٹی کمشنر راجوری محمد اعجازاسد کی ہدایت پرافسران نے ضلع بھر کے طبی مراکز کا دوران شب معائنہ کیا جس دوران چار طبی مراکز کومقفلہ پایاگیا۔اس دوران معائنہ کررہی ٹیموں نے جہاں مریضوں کو مل رہی سہولیات کا جائزہ لیا وہیں طبی و نیم طبی عملہ کی حاضری بھی چیک کی۔ڈپٹی کمشنر نے خود بھی ضلع ہسپتال کے مختلف وارڈوں کا معائنہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں سے بات چیت کرکے انہیں دی جارہی سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔اس دوران سب ضلع ہسپتال نوشہرہ وسندر بنی،سی ایچ سیز کالاکوٹ،کنڈی،تھنہ منڈی اور درہال،پی ایچ سی شاہدرہ شریف،لاہ ،بگلہ نڈیالہ،بدھل،چٹیار،لمیڑی،سیوٹ،تریاٹھ،دلہوڑی،گھمبیر مغلاں،لروکااورموگلاکا معائنہ کیا جن میں سے شاہدرہ شریف،لاھ ،لروکااور بگلا کے طبی مراکز مقفل پائے گئے۔اس کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ان چاروں طبی مراکز کے عملے کی تنخواہیں روک دی ہیں جبکہ سی ایم او راجوری کو ہردایت دی گئی ہے کہ وہ عملے کے خلاف تحت ضابطہ کارروائی عمل میں لائیں۔