بانہال// عام لوگوں میں ٹریفک قوانین کی بیداری پھیلانے کیلئے فوج کی طرف سے ہائیر سیکنڈری سکول بانہال میں ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں این سی سی کیڈیٹس کے علاوہ طالب علموں اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔نیشنل ہائے وے پر سڑک کے بڑھتے حادثات کے پیش نظر فوج کی طرف سے منعقد کئے گئے اس جانکاری کیمپ میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور ٹریفک حادثات سے بچنے کیلئے لوگوں کو جانکاری دی گئی ۔ فوج کی طرف سے منعقد اس ٹریفک جانکاری کیمپ میں ایک سو کے قریب طلبہ و طالبات اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر طالب علموں اور این سی سی کیڈیٹس نے ایک ریلی بھی نکالی۔