جموں //اسمبلی حلقہ گاندھی نگر کی وارڈ نمبر 55کے شانتی نگر علا قہ میں سڑک کو تار کول بچھانے کے کام کا افتتاح کیا گیا۔اس کام کا افتتاح کرتے ہوئے سابقہ ریاستی نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتانے کہاکہ مرکزی حکومت عوامی فلاح و بہبود کےلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے جبکہ پارٹی کی مرکزی حکومت کی جانب سے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کےلئے کئی اسکیموں و پروجیکٹوں کو شروع کیا گیا ہے ۔انہوں نے نو منتخب کونسلر وں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کےلئے کام کریں ۔موصوف نے متعلقہ محکمہ پر زور دیتے ہوئے کہاکہ مذکورہ سڑک پر تار کول بچھانے کے کام کو جلداز جلد مکمل کیا جائے جبکہ انہوں نے محکمہ پی ڈبلیو ڈی اور محکمہ پی ایچ ای کے آفیسران پر زور دیتے ہوئے کہاکہ مقامی لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کےلئے جاری پرو جیکٹوں کو جلداز جلد مکمل کریں ۔اس موقعہ پر ان کے ہمراہ متعلقہ محکمہ کے آفیسران کے علا وہ وارڈ نمبر 55کے کونسلر و پارٹی کارکن بھی موجود تھے ۔