جموں // سی ایس آئی آراور آئی آئی آئی ایم جموں سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے کیندریہ ودیالیہ لہیہ کا دورہ کیا ۔ اس دوران ’’جگیاسا ‘‘پروگرام کے تحت اساتذہ اور طلباء کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔سائنس دانوں کے اس گروہ میں ڈاکٹر دھیرج ویاس اور سومت گھیرولا بھی شامل تھے ۔اس دوران ڈاکٹر سومت گھیرولا نے ’’جگیاسہ‘‘ پروگرام کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے طلباء کو بتایا کہ اس پروگرام کی وساطت سے طلبا کو سائنسدانوں تک رسائی حاصل ہوتی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ سی ایس آئی آر اور کیندریہ ودیالے سنگھٹن کی طرف سے 1151کیندریہ ودیالیہ اسکولوںمیں سے 38اسکولوں کو سی ایس آئی آر لیبارٹریوں کے ساتھ ملایا گیا ہے اور جس کا مقصد ایک لاکھ طلباء اور تقریباً 1000اساتذہ کوہر سال ان لیبارٹریز سے جوڑا جائے گا۔ گیرولہ نے طلباء سے کہا کہ جگیاسہ پروگرام سی ایس آئی آر کا نظریہ ہے اور س کیا مقصد ملک کو تجرباتی طور پر مضبوط بنانا ہے۔ اس دوران انہوں نے لداخ کی بائیو ڈائیورسٹی کو بچانے میں سائنس کے کردار پر روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر دھیرج ویاس نے طلبا ء کو بتایا کہ سائنس ہماری زندگی میں کتنی اہمیت رکھتی ہے اور انہوں نے اس بات پر زیادہ زور دیا کہ طلباء کو خاص طور پر سائنس کی طرف زیادہ توجہ دینی چاہیئے اور آخر پر پرنسپل کیندریہ ودیالیہ لہیہ نے سائنس دانوں کا شکریہ ادا کیا۔