جموں //جموں کشمیر پولیس نے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت ایس ایچ او پیر مٹھا شیمہ نبی کی زیر نگرانی دہلی پبلک اسکول جموں میں والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ۔اس دوران ٹورنا منٹ کی افتتاحی تقریب میں ایس پی سٹی نارتھ ڈاکٹر ونودکمارمہمان خصوصی جبکہ ایس ڈی پی اوورون جنڈیال مہمان زی وقار کے طور پر موجود تھے ۔ ٹورنا منٹ میں جموں خطے کی متعدد ٹیموں نے حصہ لیا ۔شیما نبی نے میڈیاکو بتایا کہ جموں کشمیر پولیس آپسی بھائی چارے کو قائم رکھنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کے لئے ریاست کے ہر حصے میں ایسے ٹورنامنٹوں کا اہتمام کرتی ہے۔ٹورنامنٹ کے پہلے دن دو مقابلے ہوئے ۔پہلا مقابلہ سدھرا کلب بنام مسلم یوتھ کھیلا گیا جس میں سدرا کلب نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلم یوتھ کو 2.0سے شکست د ے دی جبکہ دوسرا مقابلہ فرینڈس کلب بنام تریکوٹہ سپورٹس کھیلا گیا جس کو تریکوٹہ سپورٹس نے 2.0سے اپنے نام کیا ۔اس دوران سوہل جادید بانہالی نے لوگوں کو میچ کا آنکھوں دیکھا حال یعنی کمینٹری سنائی۔ اس موقعہ پربولتے ہوئے ایس پی ڈاکٹرونودکمارنے کہاکہ کھیل جسمانی صحت کے لیے نہایت ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کوبہترسمت گامزن کرنے میں کھیل اہم رول اداکرتے ہیں ۔