جموں//گورنر کے مشیر کے ۔ سکند ن نے آج یہاں اَفسرو ں کی ایک میٹنگ کے دوران ڈی آئی ایل آر ایم پی کے تحت ڈیجیٹائزیشن اور سکیننگ کے کام کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں فائنانشل کمشنر مال ڈاکٹر پون کوتوال ، صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما ، ڈی سی سانبہ سشما چوہان، ڈی سی اودہم پور پیوش سنگلا، ڈی سی جموں راکیشن کمار، ڈی سی کٹھوعہ ڈاکٹر راگو ، ریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈس رفعت کوہلی اور کئی دیگر اعلیٰ اَفسروں نے شرکت کی جبکہ کئی دیگر اضلاع کے ضلع ترقیاتی کمشنروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔ترقیاتی کمشنروں نے اپنے اپنے ضلعوں میں اراضی کی ڈیجیٹائزیشن کے تعلق سے پیش رفت کا خاکہ پیش کیا اور بتایا گیا کہ تمام اَضلاع میں ریوینو ریکارڈ کی سکیننگ کا کام جاری ہے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ کٹھوعہ ضلع میں 128 ، رام بن میں 66، کشتواڑ میں 39، راجوری میں 260 جبکہ پونچھ ضلع میں 174 جمعبندیوں کو اَپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ ترقیاتی کمشنروں نے اِس کام کے لئے مزید سکینر اور کمپیوٹروں کی دستیابی کا معاملہ اُجاگر کیا۔ مشیر موصوف نے اَفسروں کو یقین دِلایا کہ اُنہیں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی ۔اُنہوں نے کہا کہ لینڈ ریکارڈس کی ڈیجیٹائزیشن کا کام مقررہ وقت کے اندر اندر مکمل کیا جانا چاہیئے۔