جموں //سکاسٹ یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن جموں کی طرف سے ڈاکٹر رمیش کمار بالی کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔یونیورسٹی کے شعبہ سیریکلچر کے ایچ او ڈی ڈاکٹر رمیش کمار بالی 32برس تک اپنی خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوش ہوئے ہیں ۔اس تقریب کے دوران سکاسٹ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پردیپ کمار شرما نے ڈاکٹر بالی کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شعبہ کی جانب سے کی جانے والی متعدد تحقیق میں اپنا رول ادا کیا ہے ۔اپنے خطاب میں ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر وکاس شرما نے ڈاکٹر بالی کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔اس الوداعی تقریب میں ڈاکٹر آر کے سموترہ ،ڈاکٹر سشیل شرما ،ڈاکٹر دویندر شرما ،ڈاکٹر انیل بٹ کے علا وہ دیگر پروفیسرو ں و سٹاف ممبران نے بھی شرکت کی ۔