جموں//سکاسٹ جموں کے فیکلٹی ممبران ڈاکٹر ونود گپتا، ڈاکٹرلکشمی کانت شرما، ڈاکٹر انل بٹ اور ڈاکٹرنریندر پنوترا نے کوالالمپور ،ملیشیامیں 10سے 13 جولائی تک منعقدہونے والے تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ’’بدلتے عالمی منظرنامے میںاختراعی تھیوریاں اورسرگرمیاں برائے پائیدارترقی ‘‘میں حصہ لیا اورتحقیقی مقالات پیش کئے ۔کانفرنس میںکے دوران فیکلٹی ممبران کومتعلقہ شعبوں میں نمایاں کارکردگی کیلئے اعزازات سے بھی نوازاگیا۔اس موقعہ پر ڈاکٹر ونود گپتا کو گلوبل ایکسلینس ایوارڈ ، ڈاکٹرانل بٹ کو گلوبل ڈسٹنگیوش ایوارڈ، ڈاکٹر لکشمی کانت کوگلوبل ڈسٹنگیوش ایوارڈ اِن اگریکلچرل ایکسٹنشن ایجوکیشن اورڈاکٹر نریندرپنوترہ کو گلوبل ینگ سائٹنسٹ ایوارڈ اِن دی ڈسپلائن آف ایکسٹنشن ایوارڈ بالترتیب ،اگریکلچرل اکنامکس ،اگریکلچرل ایکسٹنشن ایجوکیشن اینڈاگرونومی شعبوں میں شاندارکارکردگی کیلئے عطاکیاگیا۔اس دوران کانفرنس میں اگریکلچراورسائنسز کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے سائنس دان اورریسرچ اسکالر بھی موجودتھے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر ونودگپتال ،فی الوقت سینئرسائنٹسٹ اورہیڈکے وی کے سانبہ،ڈاکٹر لکشمی کانت شرما ،ایسوسی ایٹ پروفیسر اِن دی ڈویژن آف اگریکلچرل ایکسٹنشن ایجوکیشن اورانل بٹ فی الوقت اسسٹنٹ پروفیسراِن ڈویژن اگریکلچرل اکنامکس اوراے بی ایم چٹھا، ڈاکٹرنریندرپنوترہ اس وقت جونیئر سائٹنسٹ (اگرونومی ) ،ریسرچ فارم چٹھاکے طورپرخدمات انجام دے رہے ہیں۔