منڈی//پونچھ منڈی سڑک پر چکراڑہ گائوں میں ایک منی بس اور ٹرک کے مابین ٹکرہوگئی جس کے نتیجہ میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں ۔یہ حادثہ اس وقت ہواجب منی بس مخالف سمت سے آرہے ٹرک سے ٹکرائی ۔حادثے کے نتیجہ میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر سب ضلع ہسپتال منڈی لیجاکر ابتدائی طبی امداد دی گئی اور پھر انہیں ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیاگیا۔زخمیوں کی شناخت محمد صدیق ولد میر محمد،عارف حسین ولد عبدالرشید، روبینہ کوثر دختر محمد دین، بدر دین ولد محمد شاہ اور سلطان احمد ولد سعید احمد کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔