منجاکوٹ//منجاکوٹ میں دو مختلف سڑک حادثات میں دو خواتین زخمی ہوئی ہیں۔جموں پونچھ شاہراہ پر پتراڑہ کے مقام پر گاڑی زیر نمبرJKO2T-0876ماروتی کارفوجی گاڑی سے ٹکرانے کی وجہ سے حادثے کاشکار ہوگئی جو منجاکوٹ سے بھمبر گلی کی طرف جا رہی تھی۔اس حادثے میں 1 خاتون زخمی ہوگئی جس کی شناخت زاہدہ کوثر زوجہ محمد کبیر سکن گلہوتی کے طور پر ہوئی ہے جس کو مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے پی ایچ سی منجاکوٹ میں منتقل کیا گیا۔ اسی طرح نیلی میں بھی ایک آلٹو کار زیر نمبر JK12A-3421پونچھ سے جموں جاتے ہوئے حادثے کاشکار ہوئی جس کی وجہ سے ایک خاتون معمولی زخمی ہوئی جس کی شناخت شہناز اختر کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے دونوں معاملات میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔