جموں//سٹی ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں شہری بلدیاتی اداروں کے رول پر مبنی تین روزہ تربیتی پروگرام یہاں بدھ کے روز اختتام پذیر ہوا۔ تربیتی پروگرام کا انعقاد 22جولائی سے24جولائی2019تک کیا گیا،جسکا افتتاح ڈائریکٹر ٹریننگز جے اینڈ کے امپا اینڈ آر ڈی پروفیسر ریوا شرما نے ڈائریکٹر جنرل امپار اینڈ آر ڈی منوج کمار دیویدی کی سر پرستی میںکیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کیمونٹی پر مبنی ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں شہری بلدیاتی اداروں کے رول پر زور دیا ۔انہوں نے ڈیزاسٹر کے دران کم سے کم نقصان ہونے توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے فی وارڈ کیلئے وارڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان اور کوئیک ریسپانس ٹیمیں تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔پروگرام میںڈپٹی مئیر ایڈوکیٹ پورنما شرما ،کونسلروں اور کمیٹی ممبران نے بھی شرکت کی ۔کورس ڈائریکٹر ڈاکٹر نینا بالانے شرکا کا خیر مقدم کیا اور تربیتی پروگرام کے متعدد مقاصد بیان کئے۔پروگرام میں توجہ سٹی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ ۔2005او رڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان 2016 کو لاگو کرنے اور شہری بلدیاتی اداروں کے رول پر مرکوز تھا۔پروگرام کے دوران سٹی ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان پر اے ڈی سی جموں ڈاکٹر طاہر فردوس ، کیمونٹی پر مبنی ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ پر نوڈل افسر وکاس شرما اور ڈیزاسٹر تیاریوں اور اس میں کمی لانے میں کیمونٹی کے رول پر ماہر ڈیزاسٹر مینجمنٹ ،جموں آلوک نندا نے متعدد نشستین منعقد کیں۔سول ڈیفنس اور ایس ڈی آر ایف جموں کی ٹیم نے زیر قیادت ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس نسیم اختر اور انسپکٹر انکیشور نے عملی ڈیمانسٹریشن دیا ۔پروگرام کے دوران شرکا وک ڈیزاسٹر کے دوران صیح طریقہ اپنانے کی جانکاری دی گئی۔ پروگرام کے اختتام پر کورس کارڈی نیٹر نینا بالہ نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔