خرطوم// سوڈان میں سونے کی کان دھنسنے سے 38 مزدور ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سونے کی کان دھنسنے کا واقعہ منگل کے روز سوڈان کے وسطی صوبے کردفان میں پیش آیا، کان دھنسنے کے نتیجے میں 38 مزدور دب کر ہلاک ہوگئے۔سوڈان کی مقامی منرل ریسورس کمپنی کا کہنا ہے کہ واقعے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔حکام کے مطابق اس کان میں کام باضابطہ طور پر بند تھا تاہم مقامی مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت اس میں کام شروع کیا جس کے بعد واقعہ پیش آیا۔