سوپور//غلام محمد//تیز آندھی کے بعد بارش سے جمعرات کی شام شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے متعدد علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔سوپور ، بارہمولہ ، سنگرامہ ، پٹن ، زینہ گیر اور دیگرعلاقوںکے لوگوں نے بتایا کہ آندھی اور طوفانی بارش جو 15 منٹ تک جاری رہی سے خوف و ہراس پھیل گیاکیونکہ کئی درخت اکھڑ کر دلنہ کے کچھ مقامات میں گر پڑے جس کے نتیجے میں سوپور،بارہمولہ شاہراہ پر کانٹہ باغ اور سنگرامہ میں گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل و حرکت متاثڑ ہوئی تاہم کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔تیز ہواؤں کی وجہ سے ضلع کے کئی علاقوں میں بجلی بند کردی گئی ہے۔