ادہم پور//ون مہوتسوتقریبات کے سلسلے میں شول فاریسٹری ڈویژن ادہم پورنے جواہرنوودیالیہ کے اشتراک سے سکول ہذاکے کیمپس میں شجرکاری مہم کااہتمام کیا۔اس دوران تقریب میں ڈپٹی کمشنر ادہم پوررویندرکمارمہمان خصوصی تھے۔ اس دوران کیمپس میں مہم کے تحت 2000کے قریب پودے لگائے جائیں گے۔اس موقعہ پرخطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی سی نے کہاکہ سوشل فاریسٹری ڈیپارٹمنٹ کی شجرکاری مہم بڑے پیمانے پرچلائی جارہی ہے جوکہ باعث مسرت ہے۔اسی طرح کاپروگرام جواہرنوودیہ ودیالیہ اکھنورمیں بھی منعقدکیاگیاجہاں ایس ایف ایس ،ڈی ایف او ،سوشل فاریسٹری ڈیپارٹمنٹ نیہا مہمان خصوصی تھیں۔