جموں //جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کے صدر سنیل ڈمپل کی قیادت میں امھپلا ،نیو پلاٹ، روپ نگر ، بن تالاب کے تاجروں نے امپھلا۔ نیوپلاٹ اور جانی پور سڑک کی کشادگی کیلئے ریونیو سروے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اس دوران آدھے گھنٹے تک سڑک بند کرکے نعرے بازی کی گئی ۔اس موقعہ پر سنیل ڈمپل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر ان کے مطالبات پورانہیں کئے گئے تووہ بازار بند کرنے پر مجبور ہوجائیںگے ۔انہوں نے کہاکہ تاجروں کو تباہی سے بچایاجائے اور ان کے ساتھ انصاف کیاجائے ۔