موں //سنت کبیر کے سماجی انصاف کے فلسفے پر نفرت اور ناپسندی کے موجودہ دور میں کار بند رہنا سب سے اہم ہے ۔ان خیالات کا اظہار نیشنل کا نفرنس کے صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا نے اسمبلی حلقہ نگروٹہ میں ’کبیر وندناسٹسانگ ‘کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہاکہ انسانیت اور سماجی انصاف کےلئے سنت کبیر کے فلسفے پر کار بند رہتے ہوئے اس فلسفے کو آگے بڑھانے کا کام کیا جائے تاکہ سماج میں آرہی برائیوں اور نفرتوں کےساتھ لڑائی میں کامیابی حاصل کی جاسکے ۔موصوف نے کہاکہ سنت کبیر کے انصاف پسند فلسفہ سے سماج میں امن ،آپسی ہم آہنگی اور بھائی چارے کا پیغام ملتا ہے اور جوکہ بھی فرد ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلتا ہے وہ سماج میں ہمیشہ انصاف کا پجاری رہتا ہے۔رانا نے کہاکہ سنت کبیر کو بہتر خراج عقیدت وہ ہو گی جس کے تحت سماج میں بغیر کسی قوم ،فرقہ اور خطہ پرستی کے صرف انصاف فراہم کیا جائے ۔سنت سدرشن جی مہاراج کی طرف سے انصاف اور عدل کے فروغ کےلئے دی گئی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے رانا نے کہاکہ انہوں نے اپنی زندگی میں لوگوں کو امن کا پیغام دینے اور سیدھے راستے پر چلنے کی تلقین کی ہے ۔اس تقریب کے دوران سنت سدرشن جی مہاراج نے سنت کبیر کے فلسفہ پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے امن اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کریں ۔اس تقریب میں نیشنل کا نفرنس کے سنیئر لیڈر ٹھا کر کشمیر ا سنگھ ،جوگیندر لعل ،دیس راج ،نصیب چند ،گیتا دیوی کے علا وہ دیگران بھی موجود تھے ۔