سرنکوٹ //سرنکوٹ کے اپر سنئی علاقے میں ایک شخص کا مکان حالیہ بارشوں کے دوران منہدم ہوگیاتاہم انتظامیہ کی کوئی بھی ٹیم جائزہ لینے موقعہ پر نہیں گئی ۔ سنئی کے پنیالی محلہ میں واصف علی شاہ کے مکان کو بارشوں سے شدید نقصان پہنچا اور اس کا مویشی خانہ پوری طرح سے منہدم ہوگیا جہاں اب مویشیوں کے رہنے کیلئے جگہ تک نہیں ۔ واصف نے بتایاکہ اس سلسلے میں اس نے متعلقہ حکام سے بات کی اور انہوںنے یقین دلایاکہ ایک ٹیم علاقے کا دورہ کرکے نقصان کا معائنہ کرے گی لیکن یہ ٹیم آج تک نہیں آئی ۔ انہوںنے بتایاکہ وہ کئی دنوںسے ٹیم کا انتظار کررہے ہیں لیکن کوئی نہیں آیا ۔ واصف کے مطابق اس کا مویشی خانہ پوری طرح سے تباہ ہوگیاہے اور انتظامیہ و حکام کو کوئی پرواہ ہی نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ فوری طور پرایک ٹیم روانہ کی جائے اور اسے اس نقصان کا معاوضہ دیاجائے ۔