جموں//سماگراہ شکھشا کے تحت اِبتدائی تعلیم پر پانچ روزہ آن لائن پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام یہاں شروع ہوا۔ ٹریننگ کا اِنعقاد ملک اور بیرون ملک تعلیمی خدمات سے وابستہ تربیتی پروگرام ممبئی کے ایک گروپ امپرسندگروپ کے اشتراک سے منعقد کیا گیا ہے ۔پروگرام آن لائن طریقۂ کار کے تحت منعقد کیا جارہا ہے جس میں کشمیر سے پچاس اَساتذہ شرکت کر رہے ہیں۔اِبتدائی اِجلاس کے دوران پرنسپل سیکرٹری محکمہ تعلیم ڈاکٹر اصغرسامون نے کہا کہ یہ پروگرام اَساتذہ کے لئے بے حد سود مند ثابت ہوگا اور اِس سے یوٹی میں درس و تدریس کا ایک نیا باب شروع ہوگا ۔ا ُنہوں نے کہا کہ ویب ناروں کے برعکس یہ تربیتی پروگرام ایک مکمل پروگرا م ہے جو کہ این سی ای آر ٹی نصاب کے تحت مرتب کیا گیا ہے ۔اُنہوں نے اِبتدائی تعلیم کے معیار میں بہتری لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امپرسندگروپ کو جموںوکشمیر میں تعلیمی سرگرمایہ کاری کے امکانات پر غور کرنے کے لئے کہا۔اِفتتاحی اِجلاس میں ناظم تعلیم کشمیر نے بھی شرکت کی ۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر میں حقِ تعلیم کو لاگو کرنے کے بعد اور نئی تعلیمی پالیسی کے مطابق حکومت اِبتدائی تعلیم پر مزید توجہ مرکوز کر رہی ہے ۔پروجیکٹ ڈائریکٹر سماگراہ شکھشا نے اِس موقعہ پر چیئرپرسن امپر سند گروپ کو سماگراہ شکھشا جموںوکشمیر کے ساتھ تعاون کر کے پروگرام کو منعقد کرنے کے لئے شکریہ کا اِظہار کیا۔اُنہوں نے کہا کہ سماگراہ شکھشا سکولوں میں اِبتدائی تعلیم پر توجہ مرکوز کر رہی ہے اور یوٹی میں نئے کیندر گارٹن کھولنے کی تیار ی کی جارہی ہے۔بعد میں چیئرمین امپرسند گروپ نے بھی اَپنے خیالات کااِ ظہار کیا۔پروگرام میں اننت ناگ ، بانڈی پورہ ، بارہمولہ ،بڈگام ،گاندربل ، کولگام ، کپواڑہ ، پلوامہ ، شوپیاں اور سری نگر سے وابستہ اَساتذہ نے شرکت کی۔