جموں//مکانات و شہری ترقی کی وزیر مملکت آسیہ نقاش نے قانون ساز کونسل میں محمد خورشید عالم کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مرکزی حکومت نے سرینگر اور جموں شہروں کے لئے سمارٹ سٹی منصوبے تیار کرنے کے لئے دو کروڑ روپے واگزار کئے ہیں اور ان میں سے اب تک 1.60کروڑ روپے صرف کئے چکے ہیں۔وزیر موصوفہ نے کہا کہ جموں ضلع کا ماسٹر پلان ریاستی کابینہ نے منظور کیا ہے جبکہ سرینگر شہر کا 2035ماسٹر پلان بھی تیار کیا گیا ہے اور اس سے تجاویز اور اعتراضات کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔اس دوران رومیش اروڑہ نے ضمنی سوال پوچھا۔