جموں//سیکرٹری سماجی بہبود ڈاکٹر فاروق۱ حمد لون نے ریاست میں پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔مشن ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس ویر جی ہانگلو نے سیکرٹری جانکاری دی کہ ریاست میں سکیم کے تحت 60598 مستحقین درج کئے گئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ کُل درج شدہ مستحقین میں سے 49493 نے پہلی قسط جبکہ 35597مستحقین نے دو قسطیں 17023 نے تین قسطیں اب تک حاصل کی ہیں۔میٹنگ میں جانکاری دی کہ مرکزی سرکار نے اس سکیم کی عمل آوری کے لئے ریاست کو 29کروڑ روپے واگزار کئے ہیں جس میں سے ڈی بی ٹی کے ذریعے مستحقین میں 15.47کروڑ روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر لون نے کہا کہ سکیم کی عمل آوری میں تیزی لائی جانی چاہیئے اور کسی بھی اہل مستحق افراد کو سکیم سے باہر نہیں رکھا جانا چاہیئے ۔انہوں نے نچلی سطح پر کام کرنے والوں بالخصوص آنگن واڑی ورکروں کی کپسٹی بلڈنگ پر زور دیا تاکہ سکیم کو مؤثر طریقے پر عملایا جاسکے۔واضح رہے کہ پی ایم ایم وی وائی کے تحت خواتین کو پہلا بچہ جننے پر تین قسطوں میں پانچ ہزار روپے کی نقد امداد فراہم کی جاتی ہے۔سرکاری نوکری کرنے والی خواتین کو چھوڑ کر تمام حاملہ عورتیں اور دودھ پلانے والی مائیں اس سکیم کے تحت مالی معاونت کی حقد ار ہیں۔