سلواہ علاقہ میں رابطہ پل تعمیر کرنے کی مانگ

جاوید اقبال
مینڈھر //سلواہ اور پٹھانہ تیر کی عوام نے ضلع انتظامیہ پونچھ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مینڈھر تا پٹھانہ تیر رابطہ سڑک پر سلواہ علاقہ میں ایک پل تعمیر کیا جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات کم ہو سکیں ۔انہوں نے بتایا کہ پل نہ ہونے کی وجہ سے سڑک کا ایک وسیع حصہ دریا کی نظر ہو گیا ہے جس کی وجہ سے کئی پنچایتوں کا رابطہ سب ڈویژن ہیڈ کوارٹر سے منقطع ہے ۔انہوں نے بتایا کہ رابطہ سڑک بند ہونے کی وجہ سے مذکورہ علاقہ کے عام لوگوں کیساتھ ساتھ سکولی بچوں کو کئی کلو میٹر کی پیدل مسافت طے کرنا پڑرہی ہے ۔مقامی یوتھ لیڈر ناظم کھٹانہ نے ضلع انتظامیہ پونچھ کیساتھ ساتھ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سڑک کے بند ہونے کی وجہ سے ایک وسیع علاقہ کی عوام پریشان ہو گئی ہے جبکہ لوگوں کی مشکل کو حل کرنے کیلئے سلواہ علاقہ میں ایک پل کی تعمیر کروائی جائے ۔مکینوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مینڈھر تا پٹھانہ تیر رابطہ سڑک کو محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے حوالے کیا جائے ۔