برلن // جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب 2020ء میں ہونے والے جی 20 سربراہ اجلاس کا میزبان ہو گا۔جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں دنیا کی بیس بڑی معیشتوں پر مشتمل گروپ کے سربراہ اجلاس کے اختتام پر ہفتے کے روز جاری کردہ بیان کے مطابق 2018ء میں ارجنٹائن میں جی 20 سربراہ اجلاس منعقد ہوگا،2019ء میں جاپان میزبان ہوگا اور 2020ء میں سربراہ اجلاس کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے۔سعودی عرب کو جی 20 ممالک میں ایک خاص مقام حاصل ہے اور اس کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے مقابلے میں کل قرض کی شرح سب سے کم ہے۔