لاو ے پورہ موٹر سائیکل لقمہ اجل ، دوسرا شدید زخمی
عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //این ایچ 48 جے پور راجستھان ایکسپریس وے پر سرینگر سے رجسٹرڈ تھار گاڑی اور کنٹینر ٹرک کے درمیان تصادم کے بعد سری نگر کا ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔حکام نے بتایا کہ حادثے میں تھار گاڑی کا رجسٹریشن نمبر JK01AX-6894 اور ایک کنٹینر ٹرک (RJ32GE-2102) شامل تھا۔ تصادم کے نتیجے میں تھار میں سواروسیم حسن ساکن بژھ پورہ صوررہ سرنگر بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بساجبکہ فرزان احمد لون ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔ادھر سرینگر کے مضافات لائوے پورہ میں سڑک حادثے میں ایک شہری کی موت ہو گئی جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔حکام نے بتایا کہ سڑک حادثہ اس وقت پیش آیا جب لاوئے پورہ اور ایچ ایم ٹی روڈ پر ایک لوڈ کیریئر زیر نمبر JK01N-1602اور موٹر سائیکل زیر نمبر JK05P-8442کے درمیان ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں میںسے ایک 22سالہ اشفاق احمد پرے ولد عبدالمجید پرے ساکنہ کرہامہ ٹنگمرگ کو مردہ قرار دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے نوجوان جس کی شناخت سہیل احمد بٹ ولد محمد شفیع بٹ ساکنہ کنزر ٹنگمرگ کا علاج چل رہا ہے اور اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ادھر حکام نے بتایا کہ اتوار کی شام سری نگر کے گوکدل کے بسنت باغ علاقے میں دریائے جہلم سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ایک اہلکار نے بتایا کہ دریا میں ایک لاش تیرتے ہوئے دیکھے جانے کی اطلاع کے بعد، ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (SDRF) اور ریور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بازیافت کی کارروائی شروع کی۔انہوں نے کہا کہ ایس ڈی آر ایف کی کوئیک رسپانس ٹیم کے ذریعہ لاش کو دریا سے کامیابی کے ساتھ نکال لیا گیا۔اسکی شناخت ایاز احمد ولد گلزار احمد کے طور پر کی گئی ہے جوگائوکدل کے قریب بسنت باغ کا رہائشی ہے۔اہلکار نے مزید کہا کہ ضروری رسمی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد لاش کو مقامی لوگوں کے حوالے کر دیا گیا۔