عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// بڈگام ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی لاش منگل کو سری نگر کے چنار باغ علاقے میں برآمد ہوئی۔ مذکورہ شخص گزشتہ تین روز سے لاپتہ تھا، جس کے بعد اہلِ خانہ اور پولیس اس کی تلاش میں مصروف تھے۔حکام کے مطابق منگل کو چنار باغ، ڈلگیٹ کے نزدیک ایک لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت 50 سالہ نذیر احمد صوفی ولد غلام رسول صوفی ساکن وتھوارہ چاڈورہ، بڈگام کے طور پر ہوئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نذیر احمد صوفی تین دن سے لاپتہ تھے اور اہلِ خانہ نے اس کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔ لاش ملنے کے بعد پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور قانونی کارروائی شروع کی۔ پولیس اسٹیشن کوٹھی باغ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ موت کے اسباب اور حالات کا پتہ لگایا جا سکے۔
حکام نے کہا کہ فی الحال موت کی وجوہات واضح نہیں ہیں اور مزید تفصیلات تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی۔ادھر کپوارہ میں منگل کی شام کو ایک 17سالہ نوجوان ایک گہرے نالہ میں غرق آب ہوگئے جس کی وجہ سے پورے علاقہ میں ماتم کی لہر دو ڈ گئی ۔ گلاس دجی ہایہامہ کا 17سالہ نوجوان ثاقب احمد کوشی ولد لیاقت احمد کوشی ڈی سی آفس کپوارہ کے نزدیک نالہ لولاب کے کنارے جارہا تھا کہ اس دوران ان کا پیر پھسل گیا اور وہ نالہ میں دوب کر غرق آب ہو گیا ۔مقامی لوگو ں اور پولیس نے بچائو کروائی شروع کی تاہم نالہ لولاب کی گہرائی بہت ہے اور وہ اپنی زندگی کی جنگ ہار گیا ۔ان کی لاش کو نالہ سے بر آمد کر کے لواحقین کے حوالہ کی گئی ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں کے لوگ شام کے وقت اس نالہ میں نہانے آتے ہیں اور ثاقب بھی آج بمہامہ میں اپنے مامو کے گھر آیا تھا اور وہ بھی نہانے گیا تاہم نالہ کی گہری کی وجہ سے غر ق آب ہو گئے ۔نالہ لولاب میں کئی مقامات پر غیر قانونی کان کنی ہو تی ہے اور اس نالہ کی ہیت کو بگاڑ کر رکھ دیا اور جس مقام پر ثاقب نے نہایا وہ بھی کافی گہرا بن چکا ہے ۔مقامی لوگو ں نے اس نالہ سے غیر قانونی کان کنی پر مکمل طور پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تاکہ آئندہ اس قسم کے حادثات نہیں آئے گے ۔